ہر ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی گئی ہے، ریاض حسین پیرزادہ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:35

ہر ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہر ایئرپورٹ پر وفاقی محتسب کے احکامات پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ہر ایئرپورٹ پر ون ونڈو آپریشن جاری ہے، یہ وفاقی محتسب کے احکامات پر بنائی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے حوالے سے 29شکایات یہاں آگئی تھیں،21 حل کرلی گئی ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے غیر ملکی فیملیز پر ٹیکس عائد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :