دعا ہے کہ میرا بیٹا اچھا انسان بنے اور مجھے پہ نہ جائے‘سنجے دت

بدھ 20 ستمبر 2017 13:29

دعا ہے کہ میرا بیٹا اچھا انسان بنے اور مجھے پہ نہ جائے‘سنجے دت
ْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) دعا ہے کہ میرا بیٹا مجھ پہ نہ جائے،معروف اداکار نے اپنی خراب زندگی کا اعتراف کر لیا،بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کا کہنا دعا ہے بیٹا میرے جیسا نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنے جس پر تمام لوگوں کوفخرہو نوجوان ہمیشہ والدین کی بات سنیں اور برے لوگوں کی صحبت سے بچیں ،بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا میرے جیسا نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنے جس پر تمام لوگوں کو فخر ہو۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا میں نہیں چاہتا میرا بیٹا مجھ پر جائے یا میرے جیسا بنے ، میرے والد سنیل دت کی ہمیشہ خواہش تھی کہ میں اچھا بیٹا بنوں لیکن میری بری عادتوں اور نشے کی لت کی وجہ سے وہ ہمیشہ پریشان رہے انہوں نے مجھے بورڈنگ سکول بھیجا تاکہ میری تربیت اچھی ہو ، لیکن میں اپنے والد کی خواہشوں پر پورا نہ اتر سکا۔

متعلقہ عنوان :