محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں‘ اقبال حسن

بدھ 20 ستمبر 2017 13:25

محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام سکیورٹی ادارے ہائی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام سکیورٹی ادارے ہا ئی الرٹ ہیں ،پولیس،رینجرز اور گلگت بلتستان سکا ئوٹس محرم الحرام میں سکیورٹی کے فرائض سر انجانم دیں گے ۔گلگت شہر سمیت دیگر تمام شہروں کیلئے سکیورٹی پلا ن تشکیل دینے کے احکا مات دیئے جا چکے ہیں ۔

قیا م امن اور بحا لی امن میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ علما ئے کرا م کا بھی نما یا ں کر دار ہے، علما ئے کرا م اپنی تقاریر اور خطبات کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں امن سے محبت کا شعور بیدار ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی کیلئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں محنت سے کام کررہی ہے ،ہم چا ہتے ہیں کہ گلگت بلتستان پا کستان کے دیگر شہروں کی برابر تر قی کر ے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رو زگا ر کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ پڑ ھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو روزگا ر ملے ۔ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ،نو جوان کو مثبت سرگر میوں میں مصروف رکھنے کیلئے صو با ئی حکو مت کئی اہم اور سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخوت کے ذریعے آسان شرا ئط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ پرائم منسٹر یوتھ لو ن سکیم اور یو تھ سکل پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے ہنر سیکھنے اور کا روبار کر نے کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :