گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں ‘محمدشفیق

بدھ 20 ستمبر 2017 13:24

گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں ‘محمدشفیق
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں ،تمام ڈپو ز گند م سے بھرے ہوئے ہیں، با لا ئی علاقوںمیں گند م ذخیرہ کیا جا چکی ہے ، چند مقاما ت پر تر سیل کا کام جا ری ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ برفباری ہو نے سے پہلے تمام با لا ئی علا قوں میں گند م ذخیر ہ کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ان خبر وں میں کوئی صداقت نہیں کہ گند م کی قیمتوں میں اضا فہ کیا جا رہا ہے ۔ ابھی تک مجھے اس حو الے کو ئی نو ٹیفکیشن مو صول نہیں ہو ا ہے،عوام کو گمرا ہ کر نے کیلئے اس طر ح کی افواہیں پھیلا ئی جا رہی ہے ، عوام ان گمراہ کن خبر وں پر یقین نہ کر یں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کر نا ہما ری حکو مت کی منشور میں شا مل ہے ،ہم چا ہتے ہیںکہ عوام کو گند م کی حصول میں کوئی پر یشانی نہ ہو ۔انہو ں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اداروں کا کردار بہت اہم ہے ۔