بلتستان یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری ہوچکی ہے‘حاجی محمدابراہیم ثنائی

بدھ 20 ستمبر 2017 13:14

بلتستان یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری ہوچکی ہے‘حاجی محمدابراہیم ثنائی
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بلتستان یونیورسٹی کا گزٹ شائع ہوا ہے سی ڈی ڈبلیو پی نے یونیورسٹی کے لئے 2 ارب روپے بجٹ کی منظوردی ہے،یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا انتخاب ایک دودن میں ہوجائیگا ‘انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو ساتھ لے کر یونیورسٹی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔وفاق کے زیر انتظام چلنے والی گلگت بلتستان کی پہلی یونیورسٹی ہوگی‘اس یونیورسٹی کے قیام سے جہاں گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن ہو گا وہاں گلگت بلتستان سے بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی‘ہمارا مقصد گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ ہے۔