خیبرپختونخوا حکومت کا صوابی میں 80 ہزار کنال اراضی پر ’’سی پیک سٹی‘‘ بنانے کا فیصلہ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:14

خیبرپختونخوا حکومت کا صوابی میں 80 ہزار کنال اراضی پر ’’سی پیک سٹی‘‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوابی میں80 ہزار کنال اراضی پر ’’سی پیک سٹی‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت یہ شہر 80 ہزار کنال اراضی پر قائم کیاجائے گا جس پر 4 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔ حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹر وے پرصوابی کے قریب ایک سی پیک سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، سی پیک سٹی میں تعلیمی اور تجارتی زون، سرکاری عمارتیں، اپارٹمنٹس ، گولف کورس، تھیم پارک اورکھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :