کاشر دیش کرکٹ کلب راولاکوٹ نے پہلا آل آزاد کشمیر سردار آفتاب مرحوم، غازی ممتاز مرحوم ، گل نواز بٹ شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

بدھ 20 ستمبر 2017 13:14

کاشر دیش کرکٹ کلب راولاکوٹ نے پہلا آل آزاد کشمیر سردار آفتاب مرحوم، ..
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) چون دیش میون دیش،کاشر دیش کاشر دیش کے نعروں کی گو نج میں کاشر دیش کرکٹ کلب راولاکوٹ نے پہلا آل آزاد کشمیر سردار آفتاب مرحوم، غازی ممتاز مرحوم ، گل نواز بٹ شہید میموریل کرکٹ تورنانٹ اپنے نام کر لیا5روز تک صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں کاشر دیش کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ہی کھیلائے جانے والی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر بھر سی32کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

آزاد کشمیر قومی جھنڈوں اور سابق مرکزی صدر جے کے این ایس ایف بانی زونل صدر جے کے ایل ایف سردار آفتاب ، غازی ممتاز سابق مرکزی صدر جے کے این ایس ایف ، ، گل نواز بٹ کی تصاویر سے مزین پوسٹرز سے سجے گرائونڈ میں صبح نو بجے سے شام 6بجے تک پانچ روز میلے کاسماں رہا دن بھر یکسوئی سے لوگ میچز سے محظوظ ہو تے رہے ۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں غیر ریاستی کھلاڑی کے کھیلنے پر مکمل پابندی تھی۔

صابر شہید گرائونڈ میں جاری اس ٹورنامنٹ میں بابائے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے بڑے پوٹریٹ نے اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا رکھے تھے۔ مرکزی تقریب میں میزبانی کے فرائض آصف اشر ف نے انجام دیے جب کے خصوصی طور پر ڈوڈیال سے صغیر چوہدری اور تراڑ کھل سے طلحہ خان اس تقریب میں شریک ہوئے ۔ صابر شہید نے کاشر دیش ہجیرہ کو ہرا کر، جبکہ کاشر دیش کرکٹ کلن نے نیشنل سٹارز کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ۔

اس ٹورنامنٹ کی خاص ترین بات یہ تھی کہ افتتاحی تقریب اور فائنل میچ میں کوئی مہمان خصوصی نہ تھا ۔البتہ سیمی فائنل میں گلگت سے تعلق رکھنے والے طالب علم رہنما حامد استوری اور دوسرے سیمی فائنل میں پونچھ یو نیورسٹی کے ایک معذور طالب علم محمد وقاص کو مہمان خصوصی بنایا گیا ۔فائنل میچ میں پہلے کھیلتے ہو ئے صابر شہید سپورٹس کلب نے مقررہ8اوورز میں 77رنز کا ٹارگٹ دیا جو کاشر دیش کرکٹ کلب نے با آسانی9وکٹوں سے میچ اپنے نام کر دیا۔

میچ جیتتے ہی ہزاروں شائقین تیرا دیش میرا دیش کاشر کاشر دیش کے نعروں سے گو نج اٹھا ۔ونر ٹیم کے کپتان عاطف نور کو سردار آفتاب کے فرزند خاور آفتاب نے ونر کپ اور کیش پرائز ایڈوکیٹ صغیر خان نے بیس ہزار دیا۔رنر اپ کپ غازی ممتاز کے فرزند اسامہ غازی نے رنر کپ ، عبد الحمید خان نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا یوارڈ طاہر علی کو دیا۔عبدالقادر بہترین بائولر ، جبکہ ساجد عرف گورا بہترین بیٹسمین قرار پائے ۔یہ ٹورمنٹ کاشر دیش کلب کے سرپرست شہزاد اظہر صدر اعجاز رحیم شاہد خوشحال عمران بابو عرفان اختر واجد ظفیر اور اُن کی ٹیم نے انعقاد پذیر کروایا۔

متعلقہ عنوان :