ڈینگی مچھروں کوپشاور سمگل کرنے والاخاندان پکڑا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 12:47

ڈینگی مچھروں کوپشاور سمگل کرنے والاخاندان پکڑا گیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء): پشاور میں ڈینگی مچھروں سے بھرا بیگ لے کر آنے والاخاندان پکڑا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر نے بتایا کہ کہ انہوں نے آج ہی سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک ایسے خاندان کو پکڑا ہے جو ڈینگی مچھروں سے بھرا بیگ لے کر ہسپتال میں داخل ہوئے۔اس قبیح فعل میں ملوث خاندان میں لیاقت اسکی بیوی ، بیٹی اور اسکا بیٹا سیف اللہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے پر لیاقت اور اسکے خاندان نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈینگی مچھر سمگل کرنے پر ایک اچھی خاصی رقم بطور معاوضہ دی گئی۔اس خاندان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب ہیں ،انہیں رقم کی ضرورت تھی اس لیے انہوں نے ایسا کرنے کی حامی بھری۔خاندان کو خبرادار کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اس خاندان کو پکڑا اس سے پہلے کہ یہ لوگ ڈینگی مچھروں سے بھرا بیگ کھول دیتے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ مچھر اتنی تعداد میں تھے کہ ان سے ڈینگی جیسا مہلکمرض ایک بڑے پیمانے پر پھیل سکتا تھا۔