سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے‘ہرماہ 4ارب روپے غائب ہوتے ہیں-زرداری ‘نوازشریف مک مکا نے ملک کو تباہ کردیا- عمران خان

شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں‘ایک طرف پاکستانی قوم ہے اور دوسری طرف یہ ٹولہ ‘مریم نواز اور ان کے شوہر فوج کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں، اب پتہ چل گیا ہے کہ ڈان لیکس کے پیچھے کون ہے-کراچی میں صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 12:43

سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے‘ہرماہ 4ارب روپے غائب ہوتے ہیں-زرداری ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، یہاں ہر ماہ چار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ کہاں جاتا ہے،نوازشریف پہلی مرتبہ اقتدار میں آئے تو ہرپاکستانی35 ہزار روپے کا مقروض تھا ،آج وہ ایک لاکھ20 ہزار روپے کا مقروض ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں۔

سندھ میں ہرچیز پرکمیشن بن رہا ہے،پیسہ دبئی جارہا ہے۔جتنی کرپشن سندھ میں ہے،کسی پاکستانی علاقے میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے’میری توجہ اب سندھ پرہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف 30 سال سے پیسہ چوری کرکے باہربھجوارہے تھے۔

(جاری ہے)

کوئی انصاف کانظام نوازشریف پرہاتھ نہیں ڈال رہا تھا،اب تک ہمارا فوکس نوازشریف پرتھا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کوتباہ کردیا، اپنی چوری بچانے کے لیے دوسرے چوروں کوبھی بچایا۔نوازشریف اوراسحاق ڈارکے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔یہ نوازشریف کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف جنگ تھی۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اورنوازشریف ایک ہی چیزہیں،الیکشن کمیشن عدالت نہیں،اس کا کام انتخابات کراناہے،الیکشن کمیشن نے توہین کے معاملے میں میرے وارنٹ جاری کیے دنیا میں ایسا کہیں ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں اور پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔ اقامہ منی لانڈرنگ کاایک طریقہ ہے،انہوں نے کہا کہ میری لڑائی شریف خاندان کے نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف تھی، چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا ۔عمران خان نے کہا کہ جتنی کرپشن سندھ میں ہوئی اتنی کسی صوبے میں نہیں ہوئی، سندھ کا ترقیاتی فنڈ چوری ہورہا ہے، کرپٹ ٹولہ ارب پتی بن گیا، ایک طرف پاکستانی قوم ہے اور دوسری طرف یہ ٹولہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی وزیراعظم اپنے ملک کے خلاف اس طرح کا بیان نہیں دے سکتاجس طرح کے نوازشریف نے دیئے، مریم نواز اور ان کے شوہر فوج کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں، اب پتہ چل گیا ہے کہ ڈان لیکس کے پیچھے کون ہے، اس میں بھی انہوں نے یہی زبان استعمال کی تھی، کوئی اپنی سیکیورٹی فورسز کو اس طرح بدنام نہیں کرتا جس طرح (ن) لیگ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سارے ادارے تباہ کردیے ہیں، ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں جب کہ انصاف کے لیے ہم عدلیہ کے پاس ہی جائیں گے، یہ کرپٹ ٹولہ ہے، یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے جیلوں میں ڈالنا ہے۔

متعلقہ عنوان :