گیارہواں ’’ورلڈ حلال ڈے ٹریڈٖ ایکسیپو‘‘ نومبر میں نیویارک میں منعقد ہوگا، دنیا بھر سے حلال فوڈ انڈسٹری شرکت کرے گی

بدھ 20 ستمبر 2017 12:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) حلال اشیاء کی بین الاقوامی تجارتی نمائش نومبر میں امریکا میں منعقد ہوں گی۔ گیارواں ورلڈ حلال ڈے ٹریڈٖ ایکسیپو کے نام سے تجارتی نمائش امریکا کے شہر نیویارک میں ہو گی جس میں حلال اشیاء کی مصنوعات تیارکرنے والی متعدد کمپنیاں شرکت کریں گی۔ حلال فوڈز کے بین الاقوامی کاروبار کا سالانہ حجم 650 ارب ڈالر سے زائد ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حلال ٹریڈ کے 80فیصد سے زائد کاروبار پر غیر مسلم ممالک کا تسلط ہے۔

دنیا بھر میں مقیم مسلمان اور غیر مسلم افراد حلال فوڈز کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث اس کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا، صرف یورپی ممالک میں حلال ٹریڈ کا حجم 66 ارب ڈالر سے زائد ہے جس میں فرانس 17ارب ڈالر کی درآمدات کرتا ہے جبکہ برطانیہ میں حلال فوڈز کی فروخت 600 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں 13ارب ڈالر کی حلال تجارت کی جاتی ہے۔ خلیجی ریاستوں میں خوراک کی ضرویات پورا کرنے کیلئے سالانہ 44ارب ڈالر کے اخراجات کئے جاتے ہیں جبکہ بھارت میں حلال فوڈ ٹریڈ کا سالانہ حجم 21ارب ڈالر سے زائد ہے ۔

اس وقت حلال فوڈز کے کاوربار پر غیرمسلم ممالک کی اجارہ داری ہے اور امریکہ، برازیل، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فرانس وغیرہ حلال فوڈز برآمد کرنے والے بڑے ممالک ہیں جبکہ مشرق میں تھائی لینڈ حلال فوڈز کا بڑا برآمد کنندہ ہے اس کے بعد فلپائن، ملائیشیاء، انڈونیشیاء، سنگا پور اور بھارت کا نمبر ہے۔ امریکا میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :