سعودی عرب، 45 خنجر نما قلم برآمد

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 20 ستمبر 2017 12:35

سعودی عرب، 45 خنجر نما قلم برآمد
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) سعودی عرب میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں کو تحقیقات سے پتہ چلا کہ ریاست کی مختلف دکانوں پر قلم نما خنجر فروخت ہو رہے ہیں ۔ جس پر انہوں نے رفحا کمشنری میں چھاپہ مار کر 45 خنجر برآمد کیے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے مقامی میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ وہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور جیسے جیسے انہیں اطلاعات موصول ہوں گی ویسے ویسے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکانداروں کو خبردارکیا ہے کہ ان خنجروں کی فروخت کو فورا بند کر دیں نہیں تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :