اہم ن لیگی رہنماؤں کو چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 12:34

اہم ن لیگی رہنماؤں کو چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کو سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پروزیر اعظم نے بھی خواجہ آصف کے موقف کی تائید کر دی۔ خیال رہے کہ ترجمان چودھری نثار علی خان کے بیان پر ن لیگی رہنما اور پارٹی قیادت شدید نالاں ہے۔

(جاری ہے)

چودھری نثار علی خان کھُل کر سامنے آ چکے ہیں جبکہ وہ قیادت کی طرف سے پہل کے منتظر بھی ہیں۔ دوسری جانب کئی اراکین اسمبلی بھی چودھری نثار علی خان سے رابطے میں ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چودھری نثار علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں مریم نواز کو بھی لیڈر ماننے سے انکار کیا تھا جبکہ چودھری نثار کی خواجہ آصف سے بھی لفظی جنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :