مانچسٹرایئرپورٹ پر مسافربردار طیارہ کیٹرنگ ٹرک سے ٹکرا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 12:28

مانچسٹرایئرپورٹ پر مسافربردار طیارہ کیٹرنگ ٹرک سے ٹکرا گیا
مانچسٹر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) برطانیہ کے مانچسٹرایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران سامنے سے آنے والے کیٹرنگ ٹرک سے ٹکرا گیا -برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ گرسنے جانے والا تھا او ریہ طیارہ اورنگنی کمپنی کی ملکیت تھا۔ حادثے کے وقت 60مسافر اس میں سوار تھے تاہم ان میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا- ایئرپورٹ ترجمان کا کہناہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اورنگنی کی فلائٹ نمبر gr673 کے دائیں بازو کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ جسکی وجہ سے مسافروں کو اطلاع دی گئی کہ طیارہ مزید سفرکے لائق نہیں مسافروں کو دوسرے طیارے سے انکی منزل تک پہنچایا گیا جبکہ حادثے سے دوچار ہونے والے طیارے کو ہینگر میں پہنچا دیا گیا تاکہ وہاں اسکی مرمت ہوسکے۔

(جاری ہے)

فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی مرمت میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

مسافروں کو جس متبادل طیارے سے انکے سفر پر بھیجا گیا وہ اتنا بڑا نہیں تھا کہ سارے مسافر اس میں سوار ہوجاتے چنانچہ چند مسافر نصف گھنٹے بعد ایک اور طیارے سے اپنی منزل کو روانہ ہوئے۔ ایئرپورٹ نے پورے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ طیارے کے ہواباز سے زیادہ غلطی ٹرک ڈرائیو رکی تھی جسے اس راستے پرآنا ہی نہیں چاہئے تھا جو طیاروں کے ٹیک آف کیلئے مخصوص ہے۔