حدیبیہ پیپر مل کیس، نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 12:26

حدیبیہ پیپر مل کیس، نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء): نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس میں اپیل سپریم کورٹ میں داخل کروا دی ،ہائیکورٹ کا فیصلہ کا لعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔ نیب نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ۔

(جاری ہے)

اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائےاور کیس کو نئے سرے سے کھولا جائے ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ حدیبیہ پیپر مل کیس میں نیب کی جانب سے اپیل دائر نہ کیے جانے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی ۔گزشتہ ہفتے نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی گئی تھی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔