Live Updates

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے پر ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے

انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عمران خان کے وکیل سید محمد علی کا الیکشن کمیشن میں جواب ، سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

بدھ 20 ستمبر 2017 12:44

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے پر ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عمران خان کے وکیل سید محمد علی نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے پر ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے،الیکشن کمیشن میں سماعت 15اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔بدھ کو عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل سید محمد علی نے بتایا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،اس پر چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان نے سوال کیا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہی اس پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ حکم امتناع کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کراچکے ہیں،عمران خان نے جہلم میں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی،کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات