انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں کوئی (ن) لیگی رہنما کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا‘ وکلاء نے جواب جمع کرائے

مقدمات کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

بدھ 20 ستمبر 2017 12:44

انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں کوئی (ن) لیگی رہنما  کمیشن کے سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں کوئی (ن) لیگی رہنما کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا‘ وکلاء نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے‘ کیسز کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کیپٹن (ر)صفدر‘ پرویز رشید‘ طلال چوہدری اور شائستہ پرویز ملک کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔

میاں محمود الرشید اور سعدیہ سہیل کی جانب سے وکیل نے جواب جمع کرایا۔ تاہم کوئی بھی (ن) لیگی رہنما الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ (ن) لیگی ارکان کی جانب سے وکلاء نے الیکشن کمیشن میں جواب دائر کردیئے۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیسز کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :