سعودی عرب ، ایشیائی ملازمہ نے خودکشی کر لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 20 ستمبر 2017 12:01

سعودی عرب ، ایشیائی ملازمہ نے خودکشی کر لی
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) مکہ مکرمہ میں البحیرات میں ایک ایشیائی ملازمہ نے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس فورا جائے حادثہ پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

پولیس جب جائے حادثہ پر پہنچی تو ملازمہ زندگی کی بازی ہار چکی تھی ۔ پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے لاش کو پوسمارٹم کے لیے فرانسک لیبارٹری بھیج دیا ہے اور اس وقوعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :