بڑے شہروں میں رہنے کی قیمت ‘پنجاب حکومت نے سہولیات ٹیکس نافذکرنے کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 11:52

بڑے شہروں میں رہنے کی قیمت ‘پنجاب حکومت نے سہولیات ٹیکس نافذکرنے کی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) پنجاب حکومت نے شہریوں سے سہولیات ٹیکس وصول کرنے کی منظوری دیدی ہے- شہریوں سے سہولیات کے استعمال کی شرح سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا،جس کی کابینہ کمیٹی نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور بڑے شہروں میں جتنی سہولتیں شہریوں کو دی جائیں گی ان کے مطابق ٹرانسپورٹ، کھانے، سیر و تفریح، روڈ سیکٹر اور دیگر سہولیات پر ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

جس کے لیے ابتدائی طور پر کیبنٹ کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نے منطوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کے آغاز اور عملدرآمد کے لیے دس ملین کی گرانٹ بھی منظور کر لی گئی ہے۔ اس پروگرام کو لاہور اور فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا۔ مقامی حکومتیں علاقے میں سہولتوں کی فراہمی کے لحاظ سے ٹیکس اکٹھا کریں گی۔ علاقے میں سہولتوں کے تناسب سے پراپرٹی ٹیکس کی شرح مقرر ہو گی۔ شہریوں کو کتنی سروسز مہیا کی گئیں اسی حساب سے ٹیکس دیں گے۔

متعلقہ عنوان :