جرمنی میں دواسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مظاہرہ

جلوس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور جرمنی کے پرچم اٹھا رکھے تھے،تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

بدھ 20 ستمبر 2017 12:18

جرمنی میں دواسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مظاہرہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا اور مہاجرین مخالف تنظیم آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی ) کے ارکان نے مشترکہ جلوس نکالا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ اے ایف ڈی جرمن انتخابات میں 10 فیصد سے زائد ووٹ لے کر وفاقی پارلیمان میں پہنچ جائے گی۔ ایسی صورت میں گزشتہ 50 برس کے دوران یہ پہلا موقع ہو گا کہ دائیں بازو کی کوئی جماعت جرمن پارلیمان میں پہنچے گی۔ ڈریسڈن میں نکالے گئے جلوس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور جرمنی کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ایک پلے کارڈ پر درج تھا کہ اپنے وطن واپس جاؤ۔

متعلقہ عنوان :