عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور سانول عیسیٰ خیلوی کے گیت ’’سب مایہ ہے‘‘ کی پذیرائی

روایتی اور لوک موسیقی میں بھرپور مہارت رکھنے والے سانول کوک اسٹوڈیو میں پہلی بار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں

بدھ 20 ستمبر 2017 12:07

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور سانول عیسیٰ خیلوی کے گیت ’’سب مایہ ہے‘‘ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) باپ بیٹے کی جوڑی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور سانول عیسیٰ خیلوی کے گیت ’’سب مایہ ہے‘‘ کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، موسیقی ناقدین اور شائقین کی جانب سے یوں تو کوک اسٹوڈیو اس سیزن کے گیتوں کو خاص پسند نہیں کیا جارہا تاہم پھر بھی ہر قسط میں کوئی ایک گیت سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ گیت سب مایا ہے کے ساتھ ہوا ہے، اس گیت کو نہ صرف شائقین بلکہ موسیقی کے ناقدین بھی پسند کررہے ہیں اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی کی آواز کو سراہا ہے، روایتی اور لوک موسیقی میں بھرپور مہارت رکھنے والے سانول کوک اسٹوڈیو میں پہلی بار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، اس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک طویل عرصے سے پرفارم کررہا ہوں،کسی سطح پر بھی یہ میرے لیے نیا تجربہ نہیں لیکن یہ دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ پہلی بار ہم کوک اسٹوڈیو پر اکھٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میں تھوڑا گھبرایا ہوا تھا لیکن میں شجاع کے ساتھ کام کرکے لطف اندوز ہوا اور اپنی پرفارمنس کو لے پرجوش ہوں۔اس گیت میں باپ بیٹے کی جوڑی دھرتی کی آوازوں کو محبت اور پیسے کے پس منظر کے ساتھ محرومی کی داستان بیان کرتے ہیں، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی منفرد اور لوک موسیقی کے ساتھ میوزک پروڈیوسر شجاع حیدر نے سانول کی نوجوان طاقتور آواز کو ان کی توانائی کے ساتھ دھنیں ترتیب دے کر جاندار بنایا ہے، پس منظر کی بہترین اور پرجوش آوازوں کے ہمراہ پچتارا اور بانسری کے سروں کے ساتھ یہ گانا سچائی کو سامنے لانے کے سفر کی جانب پیش قدمی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :