اتصالات اور ڈیو ٹیلی کام کمپنی نے سعودی عرب کے قومی دن پر نیٹ ورک کا نام تبدیل کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 20 ستمبر 2017 11:46

اتصالات اور ڈیو ٹیلی کام کمپنی نے سعودی عرب کے قومی دن پر نیٹ ورک کا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں اتصالات اور ڈیو نے سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کو منانے کے لئے نیٹ ورک کا نام تبدیل کر دیا ۔ انہوں نے بدھ کی صبح نیٹ ورک کا نام تبدیل کر کے "متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ساتھ" 'UAE KSA Together' کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں جن صارفین نے اس تبدیلی کونوٹ کیا انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اسے شئیر کیا اور کمپنیوں کے اس قدم کو سراہا بھی۔










متعلقہ عنوان :