غذائی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ

بدھ 20 ستمبر 2017 12:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں غذائی اشیاء کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017 ء میں گزشتہ سال اس مدت کے مقابلے میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 43.15 فیصد اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں فوڈ گروپ میں شامل اشیاء کی درآمدات کا حجم 534.693 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 373.512ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعداد وشمار کے مطابق جن اشیاء کی درآمد میں اضافہ ہواہے ان میں خشک میوہ جات، چائے، مصالحہ جات،سویابین اورپام آئل شامل ہیں۔