جولائی کے دوران سبزیوں کی برآمدات 32 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوزکرگئیں

بدھ 20 ستمبر 2017 12:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات کا حجم 32 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوزکرگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2017ء میں مختلف ممالک کو 32 ہزار 704 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن سے ملک کو 10.330 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔سال 2016ء کے ماہ جولائی میں پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات کا حجم 32 ہزار 791 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا اوراس سے ملک کو 8.141 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔