فلم ’’حسینہ پارکر ‘‘ میں میرا کردار بہت چیلنجنگ تھا،شردھا کپور

بدھ 20 ستمبر 2017 12:04

فلم ’’حسینہ پارکر ‘‘ میں میرا کردار بہت چیلنجنگ تھا،شردھا کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’حسینہ پارکر ‘‘ میں ان کا کردار بہت چیلنجنگ تھا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ معیاری سکرپٹ اور چیلنجگ کردار کی وجہ سے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہدایتکار اپوروا لکھیا اس فلم کو بنانے کے لئے گزشتہ 2 سال سے کام کر رہے تھے اور حسینہ پارکر کی زندگی پر فلم بنانے کے لئے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے جو فلم بنانے میںمددگار ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگوں کو فلم پسند آئے گی۔فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :