سیاست کا جتنا تجربہ میاں نوازشریف کو ہے کسی اور کو نہیں ہے‘

نواز شریف پہلے بھی جیلوں میں جاچکے ہیں ان کو جیلوں کی پرواہ نہیں‘ چوہدری نثار کے تحفظات ہیں جن کا وہ اظہار کرتے رہتے ہیں‘ ٹیکنالوجی کا دور ہے لوگ کئی سال سے لندن سے پارٹیاں چلاتے رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد الله خان کا بیان

بدھ 20 ستمبر 2017 12:04

سیاست کا جتنا تجربہ میاں نوازشریف کو ہے کسی اور کو نہیں ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ سیاست کا جتنا تجربہ میاں نوازشریف کو ہے کسی اور کو نہیں ہے‘ نواز شریف پہلے بھی جیلوں میں جاچکے ہیں ان کو جیلوں کی پرواہ نہیں‘ چوہدری نثار کے تحفظات ہیں جن کا وہ اظہار کرتے رہتے ہیں‘ ٹیکنالوجی کا دور ہے لوگ کئی سال سے لندن سے پارٹیاں چلاتے رہے ہیں‘ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مشاہد الله خان نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری نثار کا معاملہ بہت عرصہ سے چل رہا ہے۔ ہر آدمی کا اپنا اسٹائل ہوتا ہے جس میں وہ بات کرتا ہے۔ چوہدری نثار کے تحفظات ہیں جن کا وہ اظہار کرتے رہتے ہیں۔ نواز شریف انشاء الله جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ ٹیکنالوجی کا دور ہے لوگ کئی سال سے لندن سے پارٹیاں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو زبردستی جلاوطن کیا گیا۔ نواز شریف نے جیلوں کی یاترا کی‘ نظر بند اور قلعوں میں قید رہے سیاست کا جتنا تجربہ میاں صاحب کو ہے کسی اور کو نہیں ہے۔ نواز شریف کے پاس وکلاء کی تجربہ کار ٹیم ہے۔ نواز شریف پہلے بھی جیلوں میں جاچکے ہیں ان کو جیلوں کی پرواہ نہیں۔