وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبدالله دوم کے درمیان ملاقات ،

دونوں ملکوں کے درمیان دفاع‘ معیشت اور سیاست سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مزید فروٖغ پر اتفاق

بدھ 20 ستمبر 2017 12:04

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  اور اردن کے شاہ عبدالله دوم   کے درمیان ملاقات ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبدالله دوم نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع‘ معیشت اور سیاست سمیت کثیر الطرفہ شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اردن کے شاہ عبدالله دوم سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا‘ ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع‘ معیشت اور سیاست سمیت کثیر الطرفہ شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی اہمیت کے مشترکہ امور اور یکساں موقف پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے دو طرفہ رابطوں کی اہمیت کو جانتے ہوئے انہیں جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبدالله کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔