جنیوا میں فری بلوچستان پوسٹرز کا منہ توڑ جواب ،پاکستان نے کشمیریوں پربھارتی مظالم کے پوسٹرز آویزاں کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 11:16

جنیوا میں فری بلوچستان پوسٹرز کا منہ توڑ جواب ،پاکستان نے کشمیریوں ..
جنیوا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):پاکستان نے جنیوا میں بھارتی ایماء پر لگنے والے آزاد بلوچستان پوسٹرز کا منہ توڑ جواب دے دیا ۔جنیوا کی سڑکوں پر جگہ جگہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق دو دن پہے بھارتی ایماء پر جنیوا کی سڑکوں پر جگہ جگہ پوسٹرز آویزاں کئیے گئے تھے ،جن میں بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان دفتر خارجہ سے جاری ہونے والی تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا جواب دے دیا ۔جنیوا کی سڑکوں پر جگی جگہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے۔ان پوسٹرز میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے ۔بوڑھوں ،بچوں اور خواتین پر تشدد ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اجتماعی قبرو ں کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔