کراچی میں سمیٹکس کے گودام میں آتشزدگی‘ایک ہلاک ‘دوزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 11:15

کراچی میں سمیٹکس کے گودام میں آتشزدگی‘ایک ہلاک ‘دوزخمی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب کاسمیٹکس کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ دو زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شارع فیصل پر نرسری کے قریب کاسمیٹکس کے گودام میں کیمیکل کا دھماکاہوا ہے، جس کے بعد آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گودام میں 8 سے 9 افراد کام کرتے ہیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کے بعد قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائربریگیڈ حکام کا کہناہے کہ 3 فائرٹینڈرز آگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ عمارت سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کارخانے میں دھماکا کے باعث قریبی سکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد کی شاہ نے کاسمیٹکس گودام میں دھماکے اور آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :