اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش ‘ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانماربھیجنے پراتفاق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 11:15

اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش ‘ اقوام متحدہ ..
نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانماربھیجنے پراتفاق ہوا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدرطیب اردوان نے افغان معاملے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کےموقف کی تائید کی ہے جب کہ پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کے لئےامریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئے گا۔

او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم رکوانے کے لئے اہم فیصلے ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پراتفاق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان کے ساتھ ترک صدر کی ملاقات میں روہنگیامسلمانوں سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، سری لنکن صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سارک سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی جب کہ کرکٹ کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوراردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات میں شامی مہاجرین کے لئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی کےساتھ اہم ملاقات ہوئی جبکہ افغان صدرسے ملاقات وقت کی کمی کے باعث ملتوی کی گئی۔


متعلقہ عنوان :