لاہورمیں پٹرول نایاب ، شہری خوار ہونے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 11:11

لاہورمیں پٹرول نایاب ، شہری خوار ہونے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):شہرلاہور کے کئی علاقوں میں پٹرول نایاب ہو گیا ، پٹرول کی تلاش میں شہری خوار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی پرائیویٹ کمپنیوں کے اپنے حصے کا پٹرول برآمد نہ کرپانے پر ملک میں پٹرول کا ذخیرہ 20دن کی بجائے محض 7دن کا رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے پٹرول کا بحران سر اٹھاسکتا ہے ۔ آج اسکے اثرات لاہور شہر میں نظر آنے لگ پڑے ہیں ۔شہر کے کئی علاقوں میں پٹرول نایاب ہو چکا ہے ۔شہری پٹرول کے حصول کے لیے جگہ جگہ خوار ہونے لگے ۔پٹرول کے حصول کے لیے پٹرول پمپوں پر لمبی لبی قطاریں لگ گئیں ۔طلباء اور ملازم پیشہ لوگوں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔