ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 62 کروڑ 31لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 20 ستمبر 2017 11:14

ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 62 کروڑ 31لاکھ روپے سے زائد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 62 کروڑ 31لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4ارب 34کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں اے ایس ایف کی اکموڈیشن کیلئے 11کروڑ، اسلام آباد میںکسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 43کروڑ10لاکھ، مردان خیبر پختونخوا میں کلپانی پل پر فلڈ فارکاسٹنگ کیلئے 5کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔