وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب 39ارب 37کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے

بدھ 20 ستمبر 2017 11:16

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب 39ارب 37کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے 3ارب 91کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 14ارب 59کروڑ، ایرا کیلئے 90کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلئے 30ارب ، سیفران فاٹا کیلئے 5ارب14 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 5ارب 57کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 4ارب 4کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 38ارب 88 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئی7 ارب 35کروڑ، سپارکو کیلئے 50کروڑ ، شماریات ڈویژن کیلئے 2کروڑ ‘سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 26کروڑ29لاکھ ، ریونیو ڈویژن کیلئے 9کروڑ30لاکھ ، ریلویز ڈویژن کیلئے 8ارب 63کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 38کروڑ 92 لاکھ ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے 22کروڑ 37لاکھ ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے ایک ارب 91کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئی39کروڑ 30لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 4کروڑ 60لاکھ ‘تاریخ و قومی ورثہ ڈویژن کیلئے 58لاکھ ‘ملک میں صحت کی سہولات بہتر بنانے کیلئے 62کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 32کروڑ27لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کیلئے 34لاکھ‘ داخلہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 30کروڑ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 38کروڑ 80لاکھ ، صحت و پیداوار ڈویژن کیلئے 8کروڑ 61لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 6کروڑ 12لاکھ، ہائوسنگ اورورکس ڈویژن کیلئے ایک ارب 89کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 6ارب 12کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 30کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 86کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 62کروڑ31لاکھ ، کابینہ ڈویژن کیلئے 12کروڑ39لاکھ ، کیڈ ڈویژن کیلئے 92کروڑ97لاکھ، کامرس ڈویژن کیلئے 12کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 16کروڑ 30لاکھ ، کمیونی کیشن ڈویژن کیلئے 2ارب 60کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہاہے۔