این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی جیت; حسین نواز کا بیان بھی سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 11:07

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد ان سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے لندن میں ایک پاکستانی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، یہ اُسی ذات کی مہربانی ہے۔ این اے 120 میں اعتماد کا اظہار کرنے پر ہم شکرگزار ہیں۔ ووٹرز نے اپنے ووٹ کے تقدس کی پاسداری کی ہے۔ حسین نواز نے اپنی والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی سرجری ہے اور میں سب سے درخواست کروں گا کہ سب اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔ حسین نواز نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: