مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صدر میں ہی بنوں گی کوئی اور بن کر تو دکھائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 10:55

مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صدر میں ہی بنوں گی کوئی اور بن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ آخری لمحے تک مریم نوازکو یہ یقین نہیں تھا کہ بیگم کلثوم نواز الیکشن جیت جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق کو بھی جھاڑ پلا دی اور واٹس ایپ پر نام نہاد صحافیوں اور میڈیا چینلز کو یہ ہدایات دیتی رہیں کہ اب یہ خبر چلاﺅ۔

جب میڈیا چینلز پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیڈ کرنے کہی اطلاع نشر ہوئی تو مریم نواز مزید برس پڑیں ۔ اور انہوں نے اس موقع پر پرویز رشید اور بلال یاسین کو بھی جھاڑ پلائی جس پر مریم اورنگزیب ان کے قدموں میں جا کر بیٹھ گئیں اور پاﺅں دبا کر کہا کہ ابھی صبر کریں۔ مریم نواز نے ماجد ظہور کو اور سعد رفیق کو بھی کافی ڈانٹا۔

(جاری ہے)

اور سعد رفیق سے کہا کہ اپنے گریبان میں جھانکو ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹرز کہاں گئے ؟ مریم نواز الیکشن کے نتائج آنے سے پہلے ہی اٹھ کر چلی گئی تھیں۔

مبشر لقمان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز اتنی تیزی سے کینسر کے تین آپریشن کروا کر بہت جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کے لیے نواز شریف کے اونچے اونچے ارادے ہیں میں یہ بتا دوں کہ ایسے بھی ہوا ہے کہ بلال گنج کے علاقہ میں کئی سال قبل انتقال کرنے والے سید شریف اللہ کا ووٹ کاسٹ ہو گیا اور یہ وہ شخص ہیں جن کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 120 میں تین ماہ تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ، اس حلقے میں ایک ارب روپے کے قریب خرچ کیا گیا ، اگر یہ پری پول دھاندلی نہیں ہے تو اور کیا ہے ۔ اور ایسی دھاندلی پر ایکشن نہ لینے والے ایسے الیکشن کمیشن سے بہتر ہے کہ الیکشن کمیشن ہو ہی نہ۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ شریف خاندان کے اندر درارڑ بڑھ گئی ہے اور مریم نواز مسلسل حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر الزام عائد کر رہی ہیں، اور انگلیاں اٹھا کر کہہ رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کا صدر میں بنوں گی کوئی اور بن کر دکھائے۔ جب انہیں بتایا گیا کہ لندن میں شہباز شریف سے وعدہ کر لیا گیا ہے اور معاملات طے پا گئے ہیں تو انہوں نے قطر ائیو ویز کی فلائٹ پکڑی اور لندن روانہ ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: