Live Updates

عمران خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 10:43

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء) :الیکشن کمیشن نے عمران خان پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال کے ضمنی انتخابات کے دوران عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا ۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

آج الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی ۔عمران خان کی جانب سے انکے وکیل سید محمد علی پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور ہم نے اس پر عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے ۔عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سٹے آرڈر کی کاپی پہلے ہی الیکش کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں ۔اس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :