کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں دھماکا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 20 ستمبر 2017 10:15

کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں دھماکا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2017ء)کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا، جس کے باعث سکول اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا کسی حادثے کا نتیجہ ہے یا کوئی تخریب کاری اس بارے میں ابھی حتمی نہیں کہا جا سکتا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔