نیب ریفرنس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 20 ستمبر 2017 10:11

نیب ریفرنس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2017ء) احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

اسحاق ڈار کے پروٹوکول افسر فضل داد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسحاق ڈار ذاتی کام سے لندن میں ہیں، جس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کب پیش ہونگے۔ فضل داد نے کہا اسحاق ڈار کی واپسی کا معلوم نہیں، تعمیلی سمن ملازم نے وصول کیے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :