وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات،سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

بدھ 20 ستمبر 2017 02:00

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے دوطرفہ رابطے معمول کے ساتھ ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔