ضمنی انتخاب میں شکست پر بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں پر شدید برہم

بدھ 20 ستمبر 2017 00:30

ضمنی انتخاب میں شکست پر بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں پر شدید برہم
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ہونے والی شکست پرپارٹی رہنماؤں پر اظہار برہمی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور این اے 120 کے انتخابی معرکہ میں فیصل میر کو شکست ہرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی کو ہونے والی شکست پر بلاول بھٹو سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا جس پر بلاول بھٹو نے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے تاہم اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائےگا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین بھی کرےگی جبکہ فیصل میر کی شکست پر پیپلزپارٹی میں موجود کمزویوں کو بھی ڈھونڈا جائیگا اور خامیوں کو دور بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :