محرم الحرام میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،چوہدری سرفراز افضل

منگل 19 ستمبر 2017 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے امور نواجواناں پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن قائم رکھنا سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے - دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے اور پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کے لئے سب کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے - قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کے تعاون سے ہم کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور فرقہ واریت پر قابو پا سکتے ہیں - علمائے کرام ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنا خصوصی کردار ادا کریں -ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 6 میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں یونین کونسل چکلالہ ، کوٹھ کلاں اور منشی خان کے چیئرمین ، وائس چیرمین ، کونسلرز، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ، سیکورٹی اداروں کے نمائندگان ، سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :