نیب نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 10اشتہاریوں کی فہرست جاری کر دی

منگل 19 ستمبر 2017 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 10اشتہاریوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔گذشتہ روز نیب کی جانب سے جاری ہونے اعلامیہ میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جو بھی ان ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا انہیں نقد انعامات دیئے جائیں گے جبکہ معلومات مہیا کرنے والے افراد کے نام صیغہ راز میں رکھیں جائیں گے۔

نیب کی جانب سے جن ملزمان کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں داود خالد ولد محمد ایوب رہائشی محلہ آریہ راولپنڈی،محمد شاہد عزیز ولد عبدلعزیز رہائشی جنگی سیداں راولپنڈی،عدیل نثار بٹ ولد نثار احمد بٹ رہائشی واہ کینٹ راولپنڈی،رانا غلام فرید ولد رانا محمد سرور خان رہائشی ننگل جمشیر نارووال،راجہ بابر زیب ولد محمد اسحاق رہائشی برھان ضلع اٹک،سید فرحان گیلانی ولد سید نذر محی الدین رہائشی چک نمبر291جی وی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیاض الہیٰ ولد مقبول الہیٰ رہائشی برھان ضلع اٹک،آصف حسین ولد فضل حسین رہائشی محلہ بزدراںپشاور،محمد جرار افضل ولد شیر افضل رہائشی لین نمبر06جناح روڈ واہ کینٹ اور سید ارسلان احمد ولد سید حسن شاہ رہائشی نیو صادق کالونی بھاولپور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ جو افراد ان ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں وہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نیب کو براہ راست ٹیلی فون نمبر0519220821یاای میل [email protected]پر رابطہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :