راولپنڈی،ریس کو رس کے علاقے پپلز کالونی میںفائرنگ سے خاتون قتل، شوہر شدید زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) تھانہ ریس کو رس کے علاقے پپلز کالونی گلی نمبر 60میںفائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا ہے،پولیس کے مطابق پپلز کالونی کے رہائشی کمال خان جو کہ حال ہی میں علاقے میں شفٹ ہوا تھا نے پسند کی شادی کر رکھی تھی،منگل کے روز صبح کمال کے والد اور دیگر دو افراد نے گھر پر حملہ کے فائرنگ سے کمال کو زخمی جبکہ اس کی بیوی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی شخض اور خاتون کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے زخمی شوہر کی مدعیت پر ملزمان حیدر علی،گل زرین،اور لال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :