Live Updates

عمران خان کی حیدر آباد میں جلسے کے دوران پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:42

عمران خان کی حیدر آباد میں جلسے کے دوران پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد ..
کراچی؛(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب اور پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد عمران خان ہوش میں نہیں رہتے جیسے نوازشریف قطری خط کے پیچھے چھپتے ہیں ویسے ہی عمران خاں جمائما میں چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان الوداعی سیاسی جلسیاں کر رہے ہیں وہ سب سے پہلے اپنے والد کی صفائی دیں۔ عمران خان کی جمائما سے قرض لینے کی فرضی کہانی عمران خان کا راز فاش کرتی یے۔ سعید غنی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہ اکہ انکی سابقہ بیوی ایک غیر مرد پر اعتبار کرنا قبول کرلیتی ہے لیکن اپنے شوہر پر نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :