ڈی سی خیرپور اور ڈی ایچ او کیجانب سے پولیو مہم کا جائیزہ لینے کیلئے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

سکھر۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار پھپلھوٹو نے ضلع خیرپور میں18ستمبر سے پولیو کے خلاف جاری مہم کے جائیزہ کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مہم کا جائیزہ لیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر ڈاکٹرز اور پولیو ورکرز سے معلومات حاصل کیں، پولیو ٹیم کے افراد نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے انہیں پولیو مہم کے لئے فراہم کردہ سامان ، فنگر مارکر ناقص ہیں جس کے باعث انہیں دوران مہم مانیٹرنگ اور بچوں کے ریکارڈ کے اندراج کے مرحلہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :