آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کیجانب سے تاجروں کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

سکھر۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے تاجروں نے سکھر پریس کلب کے سامنے حاجی محمد ہارون میمن کو مبینہ قتل کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ انکی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب کرنے کے واقعہ کو معمولی سمجھنے والے غلطی پر ہیں شرپسندوں نے اندازہ لگانے کیلئے کارروائی کی اگر مزید کوتاہی ، لاپرواہی اور نااہلی دکھائی گئی تو خدانخواستہ کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہر کے بہتر مفاد میں حکومت ، انتظامیہ پولیس اور منتخب نمائندوں کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوسی 3 کے چیئرمین حنیف میمن ، محمد طاہر خان، فیاض خان، برکت علی سولنگی ،خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، محمد زاہد یامین ،عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ ، عبدالرحیم میمن، ارشاد ابڑو، عالم ابڑو و دیگر نے بھی خطاب کیا اور حاجی محمد ہارون میمن کی موٹر سائیکل میں بم نصب کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کراکر ملزمان کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔