ملک فلاحی جماعت کی جانب سے عید و آزادی فیسٹول 2017 کا انعقاد

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

سکھر۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ملک فلاحی جماعت کی جانب سے عید و آزادی فیسٹول 2017 منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق فیسٹول میں کنٹومنٹ بورڈ کے سردار علی بخش خان مھر ، پرائیویٹ اسکولز انسٹی ٹیوشن کے صدر بشر احمد چنہ ، حسن شہید ، فیاض بٹ ، شہزاد احمد ، طلبہ و طالبات ، اساتذہ ، والدین نے بھی شرکت کی ۔ اور طلبہ و طالبات نے ٹیلبوز پیش کرکے خوب داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

فیسٹول کی تقریب کے مہمان خصوصی ملک فلاحٰ جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں والدین اور اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انکی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں اور تفریح کے مواقع بھی فراہم کریں اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے اور منفی سرگرمیوں سے روکا جائے والدین اور اساتذہ بچوں کو جو سکھائیں گے بچے ویسا ہی سیکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طالب علموں بالخصوص کم عمر کے طلبہ و طالبات میں بہت زیادہ ذہنی صلاحتیں موجود ہیں مگر ان بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے ہمیں عملی طور پر اقدامات کرنیکی ضرورت ہے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے باہمی مشاورت سے طلبہ و طالبات کے لئے کھیلوں کے مشترکہ ایونٹس کا انعقاد کریں ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ جدید دور کا مقابلہ کرنے کیلئے انٹرنیٹ ، ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے مگریہ افسو سناک بات ہے کہ ہمارے آج کے نوجوان انٹرنیٹ کی دنیا میں گم ہو چکے ہیں انٹرنیٹ کا مثبت سے زیادہ منفی طور پر استعمال کیا جارہا ہے واٹس اپ اور فیس بک کے علاوہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں ہے کھیلوں اور تفریح کے مواقع فراہم کرکے ہی ہم اپنے نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے کے منفی استعمال سے باہر نکال سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :