سول جج خیرپور کیجانب سے اسکولزاور ہسپتالوں پر اچانک چھاپہ

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

سکھر۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول جج خیرپور کیجانب سے اسکولزاور ہسپتالوں پر اچانک چھاپہ ، غیرحاضر پائے جانے والی ملازمین کے خلاف کاروائی کی ہدایت ، تفصیلات کیمطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تھر ڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وزیر علی بوھیو نے عدالت عملہ کے ساتھ گوٹھ شاہ لدانی ، گوٹھ پیر منگیو، گوٹھ ببرلو، گوٹھ ٹھیڑی ، گوٹھ ابڑھی، گوٹھ پٹھان،، گوٹھ پیر مگیو اور گوٹھ سمنگ میں قائم سرکاری اسکولوں اور ہسپتالوںکا اچانک دورہ کیا جہاں غیر حاضر اساتذہ ڈاکٹرز اور ترقیاتی کاموں اور اسکول منیجمنٹ فنڈز کے حوالے سے تحریری رپورٹ سیشن جج خیرپور کو دی گئی ہے۔