ْ ہائرایجوکمیشن کے چیئر مین سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلرکا اظہار تشکر

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

سکھر۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کو تدریسی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کے تحت تین نئی پوائنٹ بسیں دینے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان تین نئی بسوں کے اضافے سے یونیورسٹی کا خرچ کم ہوگا کیونکہ یونیورسٹی بالائی سندھ کے طلبہ و طالبات کیلئے نجی بسیں کرایہ پر حاصل کررہی ہے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مستقبل قریب میں بھی تعاون جاری رہے گا۔