روہڑی سیمنٹ فیکٹری میںبارودی مواد کو ناکارہ بنایا جانے کے دور ا ن دھماکہ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ،

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رپورٹ طلب کر لی

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

سکھر۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) روہڑی سیمنٹ فیکٹری میںبارودی مواد کو ناکارہ بنایا جانے کے دور ان دھماکہ سے رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروںسمیت چار افراد کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے روہڑی سیمنٹ فیکٹری دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعلی کی جانب سے واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہی کی ہدایت کی ہے کہ بارودی مواد فیکٹری میں کہاں سے آیا ،وزیر اعلی سندھ نے زخمیو ں کو ہر ممکنہ طبی امداد اور حسب ضرورت کراچی منتقل کیا جانے ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ بارودی مواد کو تلف کیا جانے کے دوران آگ لگنے اور مواد میں دھماکہ سے پیش آیا، بارودی مواد کو تلف کیا جانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کو طلب کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد ، پولیس اور دیگر ادارے پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میںلے لیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :