تانیہ خاصخیلی قتل کیس کی تفتیش کی سربراہی آفتاب پٹھان کریں گے

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جھانگارا میں قتل ہونیوالی تانیہ خاصخیلی کیس کی تفتیش کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سندھ کو دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو ہر لحاظ سے غیر جانبدار،ٹھوس اور نتیجہ خیز بناکرملوث ملزمان کو متعلقہ عدالت سے مثالی سزا کے عمل کو ممکن بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی جلد فراہمی کے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :